دس ماہ سے جیل میں قید مرغی چور کے کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ، ایسا انکشاف ہو گیا کہ آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

دس ماہ سے جیل میں قید مرغی چور کے کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ، ایسا انکشاف ہو ...
دس ماہ سے جیل میں قید مرغی چور کے کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ، ایسا انکشاف ہو گیا کہ آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ میں مرغیوں سمیت دیگر اشیاءچوری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملزم محمد زاہد تو کرمنل ریکارڈ یافتہ ہے ۔

سپریم کورٹ میں مرغیوں سمیت دیگر اشیا ءچوری سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی جس دوران ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کیخلاف 17 اپریل 2018 کومقدمہ درج ہوا، گلگت میں چوری کے 4 مقدمات ملزم کیخلاف درج ہوئے، ملزم کیخلاف اس کیس سمیت 8 مقدمات درج ہوئے۔

جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملزم تو کرمنل ریکارڈ یافتہ ہے ، اشیاملزم سے برآمدکی گئی ہیں،عادی ملزم کوضمانت دینابھی مشکل ہے۔ ایڈو کیٹ جنرل نے کہا کہ ملزم سے مرغیاں ، واٹر ڈسپنسر ، ایل سی ڈیز ، کمپیوٹر سمیت دیگر اشیاءبرآمد کی گئی ہیں ۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ مقدمہ درج کرنے میں ڈھائی ماہ کی تاخیر کیوں کی گئی۔

عدالت عظمیٰ نے پولیس کو ملزم سے متعلق تمام ریکارڈ تین دن میں پیش کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت تین روز کیلئے ملتوی کر دی ہے ۔

یاد رہے کہ محمد زاہد چوری کے الزام میں دس ماہ سے جیل میں قید ہے ،عدالت عظمی کو بتایا گیا ہے کہ اس کے خلاف مرغی چوری کے علاوہ بھی کئی مقدمات درج ہیں۔

مزید : قومی