پی ٹی وی ،پارلیمنٹ حملہ کیس، وزیراطلاعات کے پی شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

پی ٹی وی ،پارلیمنٹ حملہ کیس، وزیراطلاعات کے پی شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت ...
پی ٹی وی ،پارلیمنٹ حملہ کیس، وزیراطلاعات کے پی شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی وی ،پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیر اطلاعات کے پی کے شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرد یئے گئے،عدالت نے شوکت یوسفزئی کو گرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی وی ،پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے وزیر اطلاعات کے پی کے شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرد یئے،عدالت نے ناقابل وارنٹ مسلسل عدم حاضری پر جاری کئے ،عدالت نے شوکت یوسفزئی کو گرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے پی ٹی آئی کے 26 کارکنوں کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے ۔

عدالت میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین ،اسد عمراورشفقت محمود نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دیدی،عدالت نے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر تے ہوئے کیس کی مزید سماعت28 مارچ کردی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد