اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر)راحیل شریف کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات

اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر)راحیل شریف کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات
اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر)راحیل شریف کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلامی فوجی اتحادکے سربراہ جنرل (ر)راحیل شریف دفترخارجہ پہنچ گئے ،جنرل(ر)راحیل شریف نے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے ملاقات کی جس میں علاقائی امن واستحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلامی فوجی اتحادکے سربراہ اور سابق آرمی چیف جنرل (ر)راحیل شریف دفترخارجہ پہنچ گئے ،جنرل(ر)راحیل شریف نے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے ملاقات کی جس میں علاقائی امن واستحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

جنرل (ر)راحیل شریف نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو دہشتگردی کیخلاف اسلامی فوجی اتحاد کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا، وزیرخارجہ نے علاقائی امن وسلامتی کیلئے اسلامی فوجی اتحادکی کوششوں کوسراہا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد