حکومت کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پاکستان بناﺅ سرٹیفکیٹس ، دو ہفتے میں کتنی رقم جمع ہو گئی ؟ جانئے

حکومت کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پاکستان بناﺅ سرٹیفکیٹس ، دو ہفتے ...
حکومت کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پاکستان بناﺅ سرٹیفکیٹس ، دو ہفتے میں کتنی رقم جمع ہو گئی ؟ جانئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے پاکستا ن بناﺅ سرٹیفکیٹس کی فروخت سے دس لاکھ ڈالر اکھٹے کر لیے ہیں جوکہ زرمبادلہ کے ذخائر کی کمی کو ختم کرنے کیلئے دو ہفتے قبل متعارف کروائے گئے تھے ۔

تفصیلات کے مطابق اب تک 50 سرمایہ کاروں نے تقریبا ایک ملین ڈالر کی رقم سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاﺅنٹ میں جمع کروا دی ہے جو کہ نیشنل بینک آف پاکستان نیو یارک برانچ کے ساتھ منسلک ہے ۔

حکومت کی جانب سے یہ سکیم جنوری کے آخرمیں متعارف کروائی گئی تھی تاکہ بیرون ملک رہائش پذیر پاکستانی پاکستان بناﺅ سرٹیفکیٹس میں اپنے ڈالر جمع کروائیں جس کے ذریعے ہچکولے کھاتے زر مبادلہ کے ذخائر کو سنبھالہ دیا جا سکے جو کہ معیشت کو بہتر بنائے گا ۔

پاکستان بناو سرٹیفکیٹ میں کم از کم سرمایہ کاری 5 ہزار ڈالر ہو گی زیادہ سے زیادہ کی کوئی حد مقرر نہیں۔ 3 سال کیلئے اس پر منافع کی شرح 6.25 اور 5 سال کیلئے منافع کی شرح 6.75 فیصد مقرر کی گئی ہے۔ سرمایہ کاری کا طریقہ کار انتہائی آسان ہے۔سمندر پار پاکستانی ویب پورٹل کے ذریعے بھی زیادہ سے زیادہ 15 منٹ میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔

پاکستان بناو سرٹیفکیٹ کے منافع پر ٹیکس نہیں ہو گا،منافع ڈالر اور روپے دونوں میں ادا ہو سکے گا۔ علاوہ ازیں ایک فیصد انکیشمنٹ پر سرمایہ کاری میں لگائی گئی رقوم بھی واپس ہو سکتی ہیں۔ پاکستان بناو سرٹیفکیٹ کیلئے سائبر سیکیورٹی کا بہترین، محفوظ اور جدید ترین طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔ سمندر پار مقیم پاکستانیز 30 جون 2019ءتک پاکستان بناو سرٹیفکیٹ میں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔

قومی شناختی کارڈ، نائیکوپ یا پی او سی رکھنے والے ایسے پاکستانی جن کے بیرون ملک بینک اکاونٹس ہیں سرمایہ کاری کے اہل ہونگے۔ سرمایہ کاری پاکستان بناوویب سائٹ کے ذریعے کی جا سکے گی۔ ہر سرمایہ کار کو اکاونٹ آپریٹ کرنے کیلئے خفیہ کوڈ جاری کیا جائے گا۔

مزید : قومی