سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد، تیاریاں مکمل لیکن ان کا استقبال کون کرے گا؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد، تیاریاں مکمل لیکن ان کا استقبال کون کرے گا؟ ...
سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد، تیاریاں مکمل لیکن ان کا استقبال کون کرے گا؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 17 فروری کو پاکستان کادورہ کریں گے جبکہ ایئر پورٹ پر وزیراعظم عمران خان خود ولی عہدکا استقبال کریں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان17فروری کی سہ پہر پاکستان آئیں گے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم ہاﺅس میں قیام کریں گے اس ضمن میں وزیراعظم ہاﺅس کی تزئین وآرائش کا کام بھی جاری ہے۔سعودی ولی عہد کے ہمراہ اعلی سطح کے وفود بھی پاکستان آرہے ہیں جو پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے ، پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اہم کردار اداکررہے ہیں، سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کے ہمراہ آنے والے وفود کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جارہے ہیں جب کہ وزارت داخلہ، وزارت خارجہ تمام سیکیورٹی امور کو دیکھ رہے ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد