” سعد الحریری نے وزیراعظم عمران خان کو بتایا کہ نوازشریف کی مشرف سے ڈیل کروانا بڑی غلطی تھی “

” سعد الحریری نے وزیراعظم عمران خان کو بتایا کہ نوازشریف کی مشرف سے ڈیل ...
” سعد الحریری نے وزیراعظم عمران خان کو بتایا کہ نوازشریف کی مشرف سے ڈیل کروانا بڑی غلطی تھی “

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری نے شریف خاندان کو این آر او دلوانے کی غلطی تسلیم کرلی ہے ۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہناتھا کہ نواز شریف کو پرویز مشرف سے این آر او دلوانے والے سعد الحریری کو وزیر اعظم بتا رہے تھے کہ پاکستان میں پھر نواز شریف کواین آر او کی بازگشت ہے ،سعدالحریری نے دونوں ہاتھ اٹھا کر کہا کہ شریف خاندان کو معافی دلوانا بہت بڑی غلطی تھی، انھوں نے ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا اور مجھے سخت شرمندگی ہوئی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز دبئی میں حکومتوں کے عالمی سربراہ اجلاس کے موقع پر لبنان کے ہم منصب سعد الحریری سے بھی ملاقات کی تھی۔

مزید : قومی