اسلامی فوجی اتحاد دہشتگردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے کوششوں کو مربوط بنائیگا،جنرل (ر)راحیل شریف

اسلامی فوجی اتحاد دہشتگردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے کوششوں کو مربوط ...
اسلامی فوجی اتحاد دہشتگردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے کوششوں کو مربوط بنائیگا،جنرل (ر)راحیل شریف

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر)راحیل شریف نے کہا ہے کہ اسلامی فوجی اتحاد کے قیام سے دہشتگردی کیخلاف عالمی کوششوں کو تقویت ملی،پاکستان ہمیشہ دہشتگردی کیخلاف فعال کردار ادا کرتا رہا ہے،اسلامی فوجی اتحاد دہشتگردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے کوششوں کو مربوط بنائیگا۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر)راحیل شریف نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی،اس موقع سینٹ میں قائد ایوان سینٹر شبلی فراز بھی موجود تھے۔ملاقات میں علاقائی امن و استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر)راحیل شریف کا کہناتھا کہ اسلامی فوجی اتحاد کے قیام سے دہشتگردی کیخلاف عالمی کوششوں کو تقویت ملی،پاکستان ہمیشہ دہشتگردی کیخلاف فعال کردار ادا کرتا رہا ہے،اسلامی فوجی اتحاد دہشتگردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے کوششوں کو مربوط بنائیگا۔

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف اسلامی فوجی اتحاد سے دیگر ممالک فائدہ اٹھا سکتے ہیں ،اس اتحاد کے قیام سے دنیا سے دہشتگردی کے خاتمے میں مدد ملے گی ،انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت نقصان اٹھایا ہے،مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد