نیب کاسابق صدر آصف زرداری کو طلب کرنے کا فیصلہ

نیب کاسابق صدر آصف زرداری کو طلب کرنے کا فیصلہ
نیب کاسابق صدر آصف زرداری کو طلب کرنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جعلی اکاﺅنٹس کی تفتیش کیلئے قومی احتساب بیورو (نیب راولپنڈی) نے سابق صدر آصف علی زرداری کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق فریال تالپور اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھی طلب کیا جائے گا، تینوں رہنماﺅں کی طلبی نیب راولپنڈی بیورو میں ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں رہنماﺅں کو جلد طلبی کے نوٹس جاری کئے جائیں گے، تینوں رہنماﺅں سے جعلی اکاﺅنٹس کیس سے متعلق تفتیش کی جائے گی۔

نیب ذرائع کے مطابق بیانات ریکارڈ کرنے کے علاوہ سوالنامہ بھی دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد