سعودی عرب میں 2 پاکستانی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

سعودی عرب میں 2 پاکستانی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
سعودی عرب میں 2 پاکستانی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

  

ریاض (آن لائن) سرحدی محافظوں کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کی دوران سعودی سرحدی علاقوں کے ذریعے مملکت میں منشیات اسمگلنگ کرنے کی درجنوں وارداتیں ناکام بنا دی گئی ہیں۔ مختلف سرحدی علاقوں سے کارروائیوں کے دوران 55 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔ جن میں دو پاکستانی بھی شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق گرفتار کیے گئے اسمگلروں میں پاکستانیوں کے علاوہ40 ایتھوپیائی باشندے، 10 یمنی، 2 صومالی اور ایک سعودی باشندہ بھی شامل ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دِنوں بھی ایک پاکستانی شہری فضل منان زمان کو موت کی سزا دی گئی تھی۔ ملزم جدہ ایئر پورٹ پر منشیات کی اسمگلنگ کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ جسے عدالت کی جانب سے اسمگلنگ کا الزام ثابت ہونے پر موت کی سزا س±نائی گئی تھی۔

مزید : عرب دنیا