وزیراعظم عمران خان سے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ راحیل شریف کی ملاقات،خطے کی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان سے سابق آرمی چیف اور اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر)راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوئی،ملاقات میں دہشتگردی کیخلاف کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سابق آرمی چیف اور اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر)راحیل شریف نے وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوئی،ملاقات میں دہشتگردی کیخلاف کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے دہشتگردی کیخلاف اسلامی فوجی اتحادکی کوششوں کوسراہا ۔
اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ راحیل شریف کا کہناتھا کہ فوجی اتحاددہشتگردی کے خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔