سعودی ولی عہدکے دورے سے 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان آئے گی،سعودی سفارتی ذرائع

سعودی ولی عہدکے دورے سے 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان آئے گی،سعودی ...
سعودی ولی عہدکے دورے سے 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان آئے گی،سعودی سفارتی ذرائع

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی سفارتخانے کے ذرائع نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان 16 سے 17 فروری تک ہو گا،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے سے 20 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری پاکستان آئے گی ۔سعودی ولی عہد2روزہ دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد ملائیشیا روانہ ہوں گے ۔سعودی ولی عہدکے دورے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جبکہ محمد بن سلمان کی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے اور اعلیٰ شخصیات کی آمد بھی جاری ہے ۔

سعودی سفارتخانے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان 16 سے 17 فروری تک ہو گا، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان 20 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط ہونگے اور 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان آئے گی ،سعودی ولی عہد کا دورہ دونوں ملکوں کیلئے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

سعودی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان وزیراعظم ہاو¿س میں قیام کریں گے جبکہ دیگر شخصیات ہوٹلز میں قیام کرینگی،سعودی ولی عہد کے سامان سے بھرے کنٹینرزپاکستان پہنچ چکے ہیں جبکہ ان کی سکیورٹی ٹیم بھی پاکستان پہنچ چکی ہے،سعودی ولی عہدپاکستان سے ملائیشیاکے دورے پرروانہ ہوں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد