احتساب عدالت نے آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں 3ملزمان کو اشتہاری قراردیدیا

احتساب عدالت نے آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں 3ملزمان کو اشتہاری قراردیدیا
احتساب عدالت نے آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں 3ملزمان کو اشتہاری قراردیدیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں 3 ملزمان کو اشتہاری قراردیدیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل کیس کی سماعت کی ،احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے سماعت کی، عدالت نے آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں 3 ملزمان کو اشتہاری قراردیدیا،عدالت نے مفرور ملزمان پیراگون سوسائٹی کے ڈائریکٹرندیم ضیا،کامران کیانی،خالدحسین کو اشتہاری قراردے دیا،عدالت نے نیب رپورٹ کے بعد تینوں کو اشتہاری قراردیا۔

نیب نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ تینوں ملزموں کو متعدد بار طلب کیا گیا لیکن پیش نہیں ہوئے،تینوں ملزمان بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں ۔عدالت نے 10 جنوری کوتینوں ملزموں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور