سانحہ ساہیوال،حکومت پنجاب کامقتول خلیل کے بچوں کی کفالت کافیصلہ

سانحہ ساہیوال،حکومت پنجاب کامقتول خلیل کے بچوں کی کفالت کافیصلہ
سانحہ ساہیوال،حکومت پنجاب کامقتول خلیل کے بچوں کی کفالت کافیصلہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت پنجاب نے سانحہ ساہیوال میں مقتول خلیل کے بچوں کی کفالت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے سانحہ ساہیوال میں مقتول خلیل کے بچوں کی کفالت کا فیصلہ کر لیا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول خلیل کے بچوں کوبہترین سکولوں میں داخل کرایا جائے گا اور متاثرہ خاندان کے دیگرمسائل کے حل کیلئے حکومتی تعاون بھی جاری رہے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے مقتول خلیل کے اہلخانہ کوصحت کی مفت سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ سانحہ ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی خلیل سمیت4 افراد جاں بحق ہو گئے تھے،جے آئی ٹی رپورٹ میں خلیل کی فیملی کو بے گناہ قرار دیاگیا تھا اور ان کے دہشتگردوں کے حوالے سے روابطے کے کوئی ثبوت نہیں مل سکے تھے جبکہ صوبائی وزراءکا کہناتھا کہ مقتول ذیشان کے دہشتگردوں سے رابطے تھے۔اس پر حکومت پنجاب نے مقتول خلیل کی فیملی کی کفالت کی ذمہ داری اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور