سرگودھا میں 70 سالہ دولہا کو 28 سال کی نوجوان دلہن نے لوٹ لیا

سرگودھا میں 70 سالہ دولہا کو 28 سال کی نوجوان دلہن نے لوٹ لیا
سرگودھا میں 70 سالہ دولہا کو 28 سال کی نوجوان دلہن نے لوٹ لیا

  

سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن )سرگودھا میں 70 سالہ دولہا 28 سالہ نوجوان لڑکی کے ساتھ شادی منا کر ارمان سجائے بیٹھا تھا کہ سب کچھ ہی خاک میں مل گیا ، نیند سے جاگا تو نہ دلہن تھی اور نہ ہی مال و زر ۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں 70 سال کا بابا غلام مصطفیٰ مقدمہ درج کروانے کیلئے تھانے پہنچا اور درخواست دی کہ اس کی 28 سالہ نوجوان دلہن اسے لوٹ کر چلی گئی ہے ۔بابے غلام مصطفی کا کہناہے کہ بھلوال کی نوسر باز خاتون نے اس کی شادی کروائی تھی اور دلہن نشہ آور دو د ھ پلا کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئی ہے اور اب پتا چلا کہ نکاح خواں بھی جعلی تھا اور گواہ بھی جعلساز تھا ۔پولیس کا کہناہے کہ معاملے کی تحقیقات کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /سرگودھا