جے یوآئی کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ دہشت گردی مقدمے سے بری
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ کو دہشت گردی کے مقدمے سے باعزت بری کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انسداد دہشتگردی راولپنڈی کی عدالت میں مفتی کفایت اللہ کی جانب سے حکومت اور قومی اداروں کے خلاف تقریر پر مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نمبر ایک نے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ کودہشت گردی مقدمے سے با عزت بری کردیا۔واضح رہے کہ مقدمہ ہذا میں مفتی کفایت اللہ ضمانت پرتھے جن کے خلاف مقدمہ تھانہ حضرو اٹک میں 2016 میں درج کیا گیا تھا۔ مفتی کفایت اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقدمہ جھوٹا تھا آج انصاف مل گیا۔