نوازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت پیر تک ملتوی

نوازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت پیر تک ملتوی
نوازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت پیر تک ملتوی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر سماعت پیر تک ملتوی کر دی ہے ۔

اسلا م آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی میرٹ پر ضمانت کی درخواست واپسی کیلئے درخواست منظور کر لی ہے اور طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر سماعت کی گئی ۔خواجہ حارث نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چھ سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا کہا گیا ، اے ایف آئی سی کے دو ڈاکٹرز بورڈ میں شامل نہیں ہوئے ، چار رکنی سپیشل میڈیکل بورڈ نے طبی معائنے کے بعد سفارشات دیں ۔

خواجہ خارث کا کہناتھا کہ نوازشریف کی بعض اوقات ادویات میں تبدیلی کی ضرورت ہے ، پہلامرحلہ تشخیص،دوسرامینجمنٹ اورتیسراعلاج کاہے، نوازشریف عارضہ قلب،ذیابیطس ودیگربیماریوں میں مبتلاہیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ آپ نے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے نے ہسپتال میں رکھنے کی سفارش کی ہے ، کیا یہ میڈیکل بورڈ کی حتمی سفارشات ہیں ؟ ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب