راولپنڈی میں شادی سے 4 ڈانسرز کو اغوا کرکے ریپ کردیا گیا

راولپنڈی میں شادی سے 4 ڈانسرز کو اغوا کرکے ریپ کردیا گیا
راولپنڈی میں شادی سے 4 ڈانسرز کو اغوا کرکے ریپ کردیا گیا

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)شادی کی تقریب سے چار ڈانسرز کو اغواءکرکے ریپ کا نشانہ بنادیاگیاجس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آٹھ مبینہ ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

انگریزی جریدے ایکسپریس ٹربیون کے مطابق چار ڈانسرز ایک شادی کی تقریب میں پرفارم کرنے گئیں جہاں تنویرنامی ملزم نے ان تک رسائی حاصل کی اور فنکشن کے بعد انہیں گھر تک چھوڑنے کی پیشکش کی ۔ بعدازاں ملزم نے ڈانسرز کو زبردستی اپنی گاڑی میں بٹھا لیا اور گن پوائنٹ پر انہیں خاموش رہنے کی دھمکی دی۔پھر نامعلوم مقام پر لے گیا جہاں تنویر نے دیگر سات ملزمان کیساتھ مل کر ڈانسرز کو ریپ کا نشانہ بنادیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا اور فارنزک لیبارٹری کے لیے چار ملزمان کے نمونے بھی حاصل کرلیے گئے ہیں۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی