سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے کتنے ذاتی شاہی محافظ پاکستان پہنچ گئے اور 8 ہوٹلز کی سیکیورٹی کو دیکھے گا ؟ بڑی خبر آ گئی

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے کتنے ذاتی شاہی محافظ پاکستان پہنچ گئے اور 8 ...
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے کتنے ذاتی شاہی محافظ پاکستان پہنچ گئے اور 8 ہوٹلز کی سیکیورٹی کو دیکھے گا ؟ بڑی خبر آ گئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان کے دورے پر پہنچ رہے ہیں اور اس حوالے سے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے جبکہ ان کے 123 شاہی محافظ بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق محمد بن سلمان کی سیکیورٹی کیلئے 123 شاہی محافظ ہیں جو کہ پاکستان بھی پہنچ گئے ہیں جبکہ ولی عہد کیلئے وزیراعظم ہاﺅس میں جم بھی تیار کر لیا گیا ہے ۔وزیراعظم ہاﺅس اور 8 ہوٹلز کی سیکیورٹی پاک فوج کے حوالے کر دی گئی ہے جبکہ شاہی محافظ ہی 8 ہوٹلز کی نگرانی کریں گے ۔

ولی عہد کے ہمراہ شہزادے اور شاہی خاندان کے دیگر افراد بھی ہوں گے جبکہ دورے کے دوران 300 گاڑیاں شاہی خاندان کے استعمال میں رہیں گی ۔

مزید : قومی