میشا شفیع کے خلاف دو خواتین سیشن عدالت میں پیش

میشا شفیع کے خلاف دو خواتین سیشن عدالت میں پیش
میشا شفیع کے خلاف دو خواتین سیشن عدالت میں پیش

  

لاہور (کاشف شکیل سے)میشا شفیع کیخلا ف علی ظفر کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور میشا شفیع کے خلاف دو خواتین سیشن عدالت میں پیش ہوگئیں۔ خواتین نے میشا شفیع کے خلاف علی ظفر کے حق میں بیان عدالت کے روبرو ریکارڈ کروانے کی استدعا کی۔

تفصیلا ت کے مطابق میشا شفیع کے وکیل  نے  عدالت سے کاروائی کے التوا کی درخواست کردی جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے میشا شفیع کے وکلا کوآخری موقع دیدیا۔ عدالت نے ہدایات کی کہ چار گواہان چھبیس فروری کو اپنا فائنل بیان قلمبند کروائیں۔یہ کارروائی نو فروری کو ہوئی ۔ 

یادرہے کہ علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف سو کڑور روپے ہرجانہ کا دعوی کر رکھا ہے

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور