پی ایس ایل سیزن فور کی ٹرافی کی تقریب رونمائی، چیئرمین پی سی بی، فرنچائز مالکان اور کپتان کی شرکت

پی ایس ایل سیزن فور کی ٹرافی کی تقریب رونمائی، چیئرمین پی سی بی، فرنچائز ...
پی ایس ایل سیزن فور کی ٹرافی کی تقریب رونمائی، چیئرمین پی سی بی، فرنچائز مالکان اور کپتان کی شرکت

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کی ٹرافی کی رونمائی دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کر دی گئی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل دنیا بھر میں معروف برانڈ بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کی ٹرافی رونمائی تقریب دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوئی جس میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی، تمام ٹیموں کے مالکان اور کپتان شریک ہوئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا اب تک کا سفر شاندار ہے جس کی کامیابی میں فرنچائز اونرز، سپانسرز اور سب سے زیادہ کھلاڑیوں نے کردار ادا کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) دنیا بھر میں معروف براڈ بن گیا ہے جس کا مقصد نئے اور نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنا ہے، پی ایس ایل سیزن فور کی ٹرافی پاکستانی کی ثقافت کے رنگوں کی ترجمانی کرتی ہے۔

ٹرافی کی تقریب رونمائی میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام ٹیمیں متوازن ہیں اور ٹورنامنٹ میں کامیابی کیلئے محنت کریں گے ،جوٹیم محنت کرے گی وہی جیتے گی، سب ٹیمیں ایک جیسی ہیں،کوئی فیورٹ نہیں ہے ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز کا کہناتھا کہ کوشش کریں گے چیمپئن بنیں، پی ایس ایل کی وجہ سے پاکستان کواچھے کھلاڑی ملے، ہرٹیم کی خواہش ہے کہ وہ ٹورنامنٹ جیتے،ٹیم کی قیادت کرنااعزازکی بات ہے

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرین سیمی خان نے گفتگو کرتے ہوئے دیگر ٹیموں کو ’خبردار‘ کرتے ہوئے کہا کہ ہم پی ایس ایل کے سیزن فور کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں

۔

لاہور قلندر ز کے کپتان محمد حفیظ کاکہنا تھا کہ ہم نے غلطیوں سے سیکھاہے،اچھی ٹیم کاانتخاب کیاگیا،محنت کریں گے ۔

پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطان کے کپتان شعیب ملک کا کہناتھا کہ تمام ٹیموں کوخوش آمدید کہتا ہوں، ہرمیچ میں کوشش ہوتی اچھی پرفارمنس دوں،اس سال بھی بہترین کھیل پیش کرنےکی کوشش کریں گے۔

مزید : کھیل /PSL