پی ایس ایل سیزن فور کا پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا

پی ایس ایل سیزن فور کا پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے ...
پی ایس ایل سیزن فور کا پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فور کا ہنگامہ خیز ایونٹ جمعرات سے شروع ہو گا جس کے افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں کیونکہ پی ایس ایل کا سیزن فور شروع ہونے میں محض ایک دن ہی باقی رہ گیا ہے جس میں 2بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی اور افتتاح میچ ہی اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
گزشتہ سیزن میں آخری نمبر پر آنے والے قلندرز ماضی اور ماحول بدلنے کیلئے پرجوش ہیں اور فاتحانہ آغاز پر نظریں جمائے بیٹھیں ہیں۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 45 منٹ پر شروع ہو گا۔ پی ایس ایل سیزن فور 32 جاری رہے گا جس دوران 6 ٹیموں کے درمیان 34 میچ کھیلے جائیں گے جبکہ اس دفعہ پہلی مرتبہ شارجہ کے میدان میں بھی رونق لگے گی اور چھکوں، چوکوں کی برسات ہو گی۔

مزید :

کھیل -