شادی شدہ خاتون کی محبت میں گرفتار آدمی نے اسے کنواری سمجھ کر 3 کروڑ روپے اس پر لٹادئیے

شادی شدہ خاتون کی محبت میں گرفتار آدمی نے اسے کنواری سمجھ کر 3 کروڑ روپے اس پر ...
شادی شدہ خاتون کی محبت میں گرفتار آدمی نے اسے کنواری سمجھ کر 3 کروڑ روپے اس پر لٹادئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کہا جاتا ہے کہ محبت اندھی ہوتی ہے لیکن بعض لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ محبت کرنے والے اندھے ہوتے ہیں۔ ان بعض لوگوں کی بات اس برطانوی کاروباری شخص پر صادق آتی ہے جس نے کنواری سمجھ کر ایک شادی شدہ خاتون پر کروڑوں روپے لٹا دیئے۔ میل آن لائن کے مطابق 57سالہ مارکل کوٹر نامی یہ ارب پتی شخص آئل انڈسٹری میں کنسلٹنٹ ہے۔ کچھ عرصہ قبل ڈیٹنگ ایپلی کیشن ٹنڈر پر اس کی ملاقات مینیولا ریڈیوا نامی خاتون سے ہوئی، جس نے اس سے جھوٹ بولا کہ وہ کنواری ہے اور اس نے بھی آنکھیں بند کرکے اس پر اعتبار کر لیا۔


اس کے علاوہ 37سالہ بلغارین نژاد مینیولانے مارکل کو بتایا کہ وہ انویسٹمنٹ بینکر ہے اور سٹی بینک میں ملازمت کر رہی ہے۔ ٹنڈر پر ملنے کے کچھ دنوں بعد ہی مینیولا، مارکل کے پاس چلی آئی اور اس کے ساتھ اس کے اپارٹمنٹ میں رہنے لگی اور وہ اس کے لگژری لائف سٹائل کا خرچ اٹھانے لگا۔۔ 9ماہ کے عرصے میں مارکل نے اس خاتون پر 1لاکھ 82ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 3کروڑ 27لاکھ روپے)خرچ کر دیئے۔ تاہم پھر ایک روز مارکل کو مینیولا کی اصلیت معلوم ہو گئی۔ جب اس نے استفسار کیا تو مینیولا نے بھی اعتراف کر لیا اور بتایا کہ وہ شادی شدہ ہے تاہم وہ کچھ عرصہ پہلے اپنے شوہر سے الگ ہو چکی ہے۔ اس پر دونوں کا رشتہ ختم ہو گیا اور مارکل نے اس کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کروا دیا۔


مارکل نے عدالت میں بتایا کہ ”میں یہ رقم مینیولا کو انویسٹ کرنے کے لیے دیتا رہا ہوں کیونکہ میں سمجھتا تھا کہ وہ سرمایہ کاری کی ماہر ہے لیکن بعد میں اس کا بینکار ہونے کا دعویٰ بھی جھوٹ نکلا۔“دوسری طرف مینیولا کا کہنا ہے کہ ”مارکل مجھے یہ رقم ہم دونوں کے لگژری لائف سٹائل کے لیے دیتا رہا ہے۔“عدالت نے مارکل کا کل رقم کی واپسی اور اس رقم پر بننے والے 3ہزار 641روپے سودکی ادائیگی کا دعویٰ مسترد کر دیا ہے اور مینیولا کو حکم دیا ہے کہ وہ مقدمے پر اٹھنے والے اخراجات کی مد میں صرف20ہزار پاﺅنڈ مارکل کو ادا کرے۔