پاک سعودی تعلقات چٹان سے زیادہ مضبوط ہو رہے ہیں، پاکستان کو ریاست مدنیہ کی طرح فلاحی ریاست بنائیں گے:گورنر پنجاب

پاک سعودی تعلقات چٹان سے زیادہ مضبوط ہو رہے ہیں، پاکستان کو ریاست مدنیہ کی ...
پاک سعودی تعلقات چٹان سے زیادہ مضبوط ہو رہے ہیں، پاکستان کو ریاست مدنیہ کی طرح فلاحی ریاست بنائیں گے:گورنر پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پاک سعودی تعلقات چٹان سے زیادہ مضبوط ہو رہے ہیں،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور انکے وفد کو پاکستان آمد پر بھر پور ویلکم کیا جائیگا ،سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ،ہم پاکستان کو ریاست مدنیہ کی طرح فلاحی ریاست بنائیں گے، پنجاب میں72لاکھ خاندانوں کیلئے صحت کارڈ کا اجراء غر یب کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے حکومت کا انقلابی پروگرام ہے ،پنجاب میں کھیلوں کے میدان آبا د کر نے کیلئے تمام وسائل استعمال کر یں گے ۔

گور نر ہاؤس لاہور میں تحر یک انصاف خیبر پختونخوا کے وفد سےگفتگو کرتےہوئے گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان پر جب بھی مشکل وقت آیا تو سعودی عرب نے سب سے پہلے پاکستان کا ساتھ دیا، دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں، سعودی ولی عہد محمد بن  سلمان کے دور ے پاکستان کے دوران تیل ،قابل تجدید توانائی اور معدنیا ت سیکٹر میں مفاہمت کی تین یادداشتوں پر دستخط اور سعودی عرب کے پاکستان میں سر مایہ کاری سے ملک معاشی طور پرمزید مضبوط ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت ملک میں وہ اقدامات کر رہی ہے جن کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، آج ملک میں بلا امتیاز احتساب جاری ہے کیونکہ شفاف احتساب سے ہی گڈگورننس کو حقیقت میں بد لا جاسکتا ہے، ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی کیلئے جمہوریت اور پارلیمنٹ کو مضبوط بنایا جائیگا۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ صوبے کے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے بھر پور اقدامات کیے جائیں، کھیلوں کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنے کے لیے بھی حکمت عملی بنائی جائے ،تعلیمی ادارے سپورٹس کی ترقی اور فروغ کے لیے اہم کردارادا کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے قوم سے وعدہ کے مطابق غر یبوں کو مفت صحت کی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں اور اب 20 فروری سے پنجاب میں غر یبوں کیلئے صحت کارڈ اجرا کا منصوبہ شروع ہونے سے غر یب کو اپنے علاج کوئی مشکل نہیں آئیگی ،اب غر یب آدمی علاج کے اخر اجات صحت کارڈ سے ادا کر سکے گا، ہم صحت کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں بھی عوام کیلئے ایسے انقلابی پروگرام لا رہے ہیں۔