پاکستان میں کرکٹ کی بہتری کے لیے ’راہول ڈریوڈ ماڈل ‘متعارف کرانے کا فیصلہ ،یہ ماڈل کیا ہے اور کیسے کام کرے گا ؟جانئے

پاکستان میں کرکٹ کی بہتری کے لیے ’راہول ڈریوڈ ماڈل ‘متعارف کرانے کا فیصلہ ...
پاکستان میں کرکٹ کی بہتری کے لیے ’راہول ڈریوڈ ماڈل ‘متعارف کرانے کا فیصلہ ،یہ ماڈل کیا ہے اور کیسے کام کرے گا ؟جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی سی بی نے جونیئر سطح پر بھارتی کرکٹر راہول ڈریوڈ کی طرز کا ماڈل متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں چیئر مین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ مکی آرتھر نے پاکستانی ٹیم کو اوپر لانے میں محنت کی، یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستانی کرکٹرز کو غیر ملکی کوچز سے بات چیت کرنے میں مشکل پیش آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں غیر ملکی کوچز کے ساتھ اپنے کوچز کو تیار کرنے کی ضرورت تھی لیکن بدقسمتی سے ہم نے یہ کام نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جونیئر کرکٹ میں راہول ڈریوڈ طرز پر ایسے کوچز لائیں گے جو بڑے پائے کے کھلاڑی رہے ہوں، پی سی بی کے اصلاحاتی ایجنڈے میں یہ نکتہ اہم ہے کہ بڑے کھلاڑی بھارتی طرز کا ماڈل اپناتے ہوئے جونیئر ٹیموں کو کوچ کریں۔ احسان مانی کے مطابق کھلاڑی ملک کے سفیر ہوتے ہیں جنہیں کرکٹ کے علاوہ کھانے پینے، بول چال اور ڈریسنگ کے بارے میں کلاسز دی جائیں گی تاکہ جب یہ کھلاڑی پاکستان ٹیم میں آئیں تو انہیں کرکٹ کے ساتھ ہر چیز کی مکمل آگاہی ہو، آن اور آف دی فیلڈ کھلاڑیوں کی ڈسپلن مثالی ہو۔

مزید :

کھیل -