فنکار  ہمارےمعاشرے کا نہایت حساس طبقہ ،ان کی دلجوئی ،ترقی اور بہتری حکومتی ترجیحات میں شامل ہے:فیاض الحسن چوہان

فنکار  ہمارےمعاشرے کا نہایت حساس طبقہ ،ان کی دلجوئی ،ترقی اور بہتری حکومتی ...
فنکار  ہمارےمعاشرے کا نہایت حساس طبقہ ،ان کی دلجوئی ،ترقی اور بہتری حکومتی ترجیحات میں شامل ہے:فیاض الحسن چوہان

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہفنکار  ہمارےمعاشرے کا نہایت حساس طبقہ ہے جس کی دلجوئی اور بہتری حکومتی ترجیحات میں شامل ہے،فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی دلجوئی،  ترقی اوربہتری کے جتنے منصوبے گزشتہ چند ماہ میں ترتیب دیئے گئے گزشتہ حکومت نے دس سالوں میں نہیں دیئے،انور مسعود کی شاعری گٹھن زدہ ماحول میں تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔

راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیر اہتمام بین الاقومی شہرت یافتہ شاعر انور مسعود کے ساتھ ملاقات کے عنوان سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئےوزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ فنکاروں کی فنکارانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ان کے فن سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے لیئے موجودہ حکومت بھرپور وسائل بروئے کار لا رہی ہے، فنکار معاشرے کے سلگھتے ہوئے مسائل کو جس دلچسپ انداز میں ابھارتے ہیں وہ انہیں کا خاصہ ہے . انہو ں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ گزشتہ دور حکومت میں فنکاروں کو جس طرح نظر انداز کیا گیا اور ان کی حوصلہ شکنی کی گئی اس کی مثال دنیامیں نہیں ملتی،موجودہ حکومت فنون لطیفہ سے وابستہ افراد کو معاشرے میں مقام دلوانے اور انہیں مایوسیوں سے نکالنے کے لیئے ہر ممکن اقدامات کرے گی ۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہفنکاروں کے لیئے سنیئر آرٹسٹ کارڈز ، ہیلتھ انشورنس کارڈ سمیت آرٹ بازارز کے قیام اور وائس آف پنجاب جیسے جاری پروگراموں کی تکمیل سے فنکاروں کی فنی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کے ساتھ ساتھ ان کی محرومیوں کا ازالہ ممکن ہو سکے گا .

مزید : علاقائی /پنجاب /راولپنڈی