50 سالہ خاتون نے یونیورسٹی میں گھس کر نوجوان طالبات سے ایسی فرمائش کردی کہ کوئی بھی شرما جائے

50 سالہ خاتون نے یونیورسٹی میں گھس کر نوجوان طالبات سے ایسی فرمائش کردی کہ ...
50 سالہ خاتون نے یونیورسٹی میں گھس کر نوجوان طالبات سے ایسی فرمائش کردی کہ کوئی بھی شرما جائے

  

اناپولس (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی ریاست میری لینڈ کی ٹاﺅسن یونیورسٹی میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب ایک خاتون اپنے بیٹے کیلئے گرل فرینڈ ڈھونڈنے وہاں پہنچ گئی ۔ کیمپس پولیس کا کہنا ہے کہ 50 سالہ خاتون لائبریری سمیت دیگر حصوں میں گئی جہاں وہ طالبات کو اپنے بیٹے کی تصاویر دکھا کر انہیں اپنے بیٹے کے ساتھ ویلنٹائن ڈے منانے کی ترغیب دیتی رہی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹاﺅسن یونیورسٹی کی پولیس نے طالبات کیلئے ایڈوائزری جاری کی ہے کہ وہ اس 50 سالہ خاتون کو پکڑنے میں مدد کریں جو اپنے بیٹے کیلئے گرل فرینڈ ڈھونڈتی پھر رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک خاتون یونیورسٹی میں آئی اور لڑکیوں کو اپنے بیٹے کی تصاویر دکھا کر انہیں ویلنٹائن ڈے پر اپنے بیٹے کے ساتھ ڈیٹ پر جانے کیلئے رضا مند کرنے کی کوشش کرتی رہی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس خاتون سے دور رہیں اور اگر نظر آئے تو فوری رپورٹ کریں۔ یہ خاتون طالبات کی سکیورٹی کیلئے خطرے کا باعث ہوسکتی ہے۔

یونیورسٹی کے طلبہ نے بھی ٹوئٹر پر اس خاتون کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ ایک طالبہ نے لکھا ’ اس طرح کے لوگوں کو ہی ہیلی کاپٹر والدین کہا جاتا ہے‘۔

ایک طالبعلم نے لکھا ’ میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ لائبریری میں یہ خاتون لوگوں کیلئے پریشانی کا باعث بن رہی تھی‘۔

مزید : ڈیلی بائیٹس