پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا رکن بننے سے شیخ رشید کوکیا نقصان ہوگا ؟حفیظ اللہ نیازی نے اہم دعویٰ کردیا

پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا رکن بننے سے شیخ رشید کوکیا نقصان ہوگا ؟حفیظ اللہ نیازی ...
پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا رکن بننے سے شیخ رشید کوکیا نقصان ہوگا ؟حفیظ اللہ نیازی نے اہم دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حفیظ اللہ نیاز ی نے کہاہے کہ پی اے سی کا رکن بننے سے شیخ رشید کونقصان ہوگا کیونکہ وزیر بلک اکاﺅنٹس کمیٹی کارکن نہیں بن سکتا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ شیخ رشید سیاست میں ایک غیر سنجیدہ کردار ہیں لیکن اب ان کی جانب سے غیر سنجیدگی کو سنجیدگی ظاہر کرنا شروع کردیا گیا ہے ، شیخ رشید نے ساری زندگی اپنی بدکلامی اور چرب زبانی سے سیاست چلائی ہے اور بہت سے لوگوں کی زبان اور ذہن خراب کیاہے ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پتہ ہونا چاہئے کہ حکمرانی ایک سنجیدہ کام ہے ، اب اگر شیخ رشید کے پی اے سی کے رکن بننے سے تحریک انصاف کو کوئی نقصان ہوتا ہے تو اس کے ذمہ داری شیخ رشید پر عائد ہوگی بلکہ شیخ رشید کوبھی نقصان ہوگا کیونکہ وہ ایک وزیر ہیں اور پی اے سی کے رکن بن ہی نہیں سکتے ۔

مزید :

قومی -