”ریاض فتیا نہ اور راجہ ریاض نے تمام عمر یہ کام کیا ہے کہ ۔۔۔ “،ارشاد بھٹی کی انوکھی وضاحت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ ریاض فتیانہ جیسا پڑھ لکھا شخص یہ کہہ رہاہے کہ وفاقی وزیر پی اے سی کا رکن نہیں بن سکتا ، نیب کا ملزم پی اے سی کاچیئر مین بن سکتا ہے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ “ میں گفتگو کرتے ہوئے ارشادبھٹی نے کہاکہ مجھے بڑی خوشی ہوتی ہے جب شیخ رشید ، فیصل واڈا اور فواد چودھری حکومت میں رہ کر حکومت پر تنقید کرتے ہیں، راجہ ریاض نے ساری عمر پیپلز پارٹی میں گزاری ہے جبکہ ریاض فتیانہ نے ساری عمر ن لیگ میں گزار ی ہے جہا ں مک مکا اور مٹی پاﺅ کی سیاست ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ریاض فتیانہ جیسا پڑھ لکھا شخص یہ کہہ رہاہے کہ وفاقی وزیر پی اے سی کا رکن نہیں بن سکتا لیکن نیب کا ملزم پی اے سی کاچیئر مین بن سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا اب خورشید شاہ بھی شہباز شریف کے حق میں بیان دے رہے ہیں، یہ سب آپس میں ملے ہوئے ہیں، ان کیلئے پارلیمان کا کوئی تقدس نہیں ہے ، اس ملک ، پارلیمنٹ اور جمہوریت کی بالادستی کو چند لوگوں نے یرغمال بنا رکھاہے ۔