وزیراعظم نے راولپنڈی میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کے قیام کی منظوری دیدی 

وزیراعظم نے راولپنڈی میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کے قیام کی منظوری دیدی 
وزیراعظم نے راولپنڈی میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کے قیام کی منظوری دیدی 

  

اسلام اباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم نے راولپنڈی میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کے قیام کی منظوری دیدی جبکہ پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی،عمران خان نے ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کو فنڈز دینے کی یقین دہانی کرائی اور ساتھ یہ بھی کہا کہ مقامی حکومتوں کے فعال ہونے کے بعد ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز نہیں ملیں گے،وزیراعظم عمران خان سے راولپنڈی ڈویژن کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی جس میں کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے راولپنڈی میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کے قیام کی منظوری دی۔ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نالہ لئی ایکسپریس وے اور ہسپتالوں کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر وزیراعظم نے پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کو فنڈز دینے کی یقین دہانی کرائی اور ساتھ یہ بھی کہا کہ مقامی حکومتوں کے فعال ہونے کے بعد ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز نہیں ملیں گے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں حج سبسڈی پر بھی گفتگو کی گئی۔

مزید : قومی