تجزیہ کار مظہر عباس نے عمران خان کے شیخ رشید کو پسند کرنے کی وجہ بیان کردی

تجزیہ کار مظہر عباس نے عمران خان کے شیخ رشید کو پسند کرنے کی وجہ بیان کردی
تجزیہ کار مظہر عباس نے عمران خان کے شیخ رشید کو پسند کرنے کی وجہ بیان کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ عمران خان اپنے مزاج کے باعث شیخ رشید کو پسند کرتے ہیں ،شیخ رشید ایک ایسا تاثر بناتے ہیں کہ لوگ اس پر یقین کرلیتے ہیں چاہے بعد میں ان کومایوسی ہو ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ “ میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ شیخ رشید اسی جماعت میں رہے جس کے رہنما کو پی اے سی کی چیئر مین شپ سے ہٹانے کیلئے وہ باتیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کویہ کام آتاہے کہ کس طرح چیزوں سے کھیلا جاتاہے ، وہ ایک ایسا تاثر بناتے ہیں کہ لوگ اس پر یقین کرلیتے ہیں چاہے بعد میں ان کومایوسی ہو ۔
انہوں نے کہا کہ 2013کے الیکشن کے بعد عمران خان جب شیخ رشید کوملنے چلے گئے تھے تو تحریک انصاف کی سینٹرل کمیٹی نے عمران خان سے وضاحت طلب کی تھی کہ آپ ہمارے منع کرنے کے باوجود شیخ رشید سے ملنے کیوں گئے ہیں لیکن عمران خان اپنے مزاج کے باعث شیخ رشید کو پسند کرتے ہیں۔

مزید :

قومی -