این آر او کیلئے نواز شریف کے تعلقات کس ملک سے ٹھیک ہونا ضروری ہیں؟آئینی ماہر بابر ستار کی وضاحت

این آر او کیلئے نواز شریف کے تعلقات کس ملک سے ٹھیک ہونا ضروری ہیں؟آئینی ماہر ...
این آر او کیلئے نواز شریف کے تعلقات کس ملک سے ٹھیک ہونا ضروری ہیں؟آئینی ماہر بابر ستار کی وضاحت

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئینی ماہر بابر ستار نے کہاہے کہ اگر نوازشریف کے تعلقات خلیجی ریاستوں سے ٹھیک ہوجائیں تو پھر یہاں بد قسمتی سے این آر او ہورہا ہو گا ، پہلا این آر او اس وقت ہوا جب مشرف دور میں بھی ایک نیا پاکستان بننے جارہا تھا۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے بابر ستار نے کہا کہ پہلا این آر او اس وقت ہوا جب مشرف دور میں بھی ایک نیا پاکستان بننے جارہا تھاجب دوسرا این آر او ہوا تو امریکی اس میں شامل تھے ، سعودیوں کو بھی نواز شریف نے واپس آنے کی اجازت اس لئے دی تھی کہ بے نظیر بھی واپس آگئی تھیں حالانکہ معاہدہ یہی تھا کہ نواز شریف واپس نہیں آئیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر نوازشریف کے تعلقات پھر خلیجی ریاستوں سے ٹھیک ہوجائیں تو پھر یہاں بد قسمتی سے این آر او ہورہا ہوگا ۔

مزید : قومی