پاک سعودی تعلقات اتنے گہرے ہیں کہ کسی دوسر ے ملک کی مثال نہیں دی جاسکتی :مجیب الرحمان شامی

پاک سعودی تعلقات اتنے گہرے ہیں کہ کسی دوسر ے ملک کی مثال نہیں دی جاسکتی :مجیب ...
پاک سعودی تعلقات اتنے گہرے ہیں کہ کسی دوسر ے ملک کی مثال نہیں دی جاسکتی :مجیب الرحمان شامی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف دانشور مجیب الرحمان شامی نے کہاہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اتنے گہرے ہیں کہ کسی اور ملک کی ایسی مثال نہیں دی جاسکتی ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“ میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے کے حوالے سے ہر وقت اس قسم کی گفتگو نہیں کرنی چاہئے کہ وہ کیا دیکر جائیں گے ، ہم وہاں جائیں گے تو کیا لیکر آئیں گے ؟ انہوں نے کہا کہ کچھ اپنا وقار بھی برقراررکھنا چاہئے، ایک وقت وہ بھی تھا جب لوگ ہماری طرف دیکھتے تھے ۔
ان کاکہنا تھا کہ پاک سعودی تعلقات پاکستان کے وجود میں آنے سے لیکر اب تک قائم ہیں، سعودی عرب ہر مشکل وقت میں پاکستان کے کام آیا ہے اور پاکستان بھی سعودی عرب کے شانہ بشانہ لڑاہے ، آج بھی پاکستانی فوجی سعودی عرب میں موجود ہیں جو وہاں سعودی فوج کوتربیت دیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اب پھر سعودی عرب پاکستان کی مدد کوآیا ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اتنے گہرے ہیں کہ کسی اور ملک کی ایسی مثال نہیں دی جاسکتی ۔

مزید :

قومی -