وفاقی وزیر فیصل واڈانے پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے بڑادعویٰ کردیا

وفاقی وزیر فیصل واڈانے پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے بڑادعویٰ ...
وفاقی وزیر فیصل واڈانے پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے بڑادعویٰ کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہاہے کہ اللہ کے بعد یہ عمران خان کی محنت کا نتیجہ ہے کہ سعودی ولی عہد کے آنے پر اربوں کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا جائیگا۔

جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ عمران خان ایک ایماندار آدمی ہیں ، ان کاکوئی حکومت سے متعلقہ شخص یا رشتہ دار کاروبار نہیں کررہا ہے ، ہم اپوزیشن کو برا کہتے ہیں اور اپوزیشن ہم کوبرا کہتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کے بعد یہ عمران خان کی محنت کا نتیجہ ہے کہ سعودی ولی عہد کے آنے پر اربوں کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا جائیگا ، عمران خان نے کابینہ میں یہ بات خود کی ہے کہ لوگوں کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے جس پر ان کومجبوری بتائی گئی ہے ۔ ان کاکہنا تھا کہ بہت جلد ملک میں اربوں کی سرمایہ کاری ہورہی ہے ۔

مزید : قومی