”اگر حکومت نے شہباز شریف کوہٹانے کی کوشش کی توپھر ۔۔۔“، ن لیگی رکن قومی اسمبلی نے خبردار کردیا

”اگر حکومت نے شہباز شریف کوہٹانے کی کوشش کی توپھر ۔۔۔“، ن لیگی رکن قومی ...
”اگر حکومت نے شہباز شریف کوہٹانے کی کوشش کی توپھر ۔۔۔“، ن لیگی رکن قومی اسمبلی نے خبردار کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف نے کہاہے کہ اگر حکومت نے چیئر مین پی اے سی شہباز شریف کو ہٹانے کی کوشش کی تو پھر حکومت بھی چار ووٹوں پرکھڑ ی ہے ، بات عد م اعتماد کی طرف بھی جا سکتی ہے ، با ت یہیں نہیں رکے گی۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے میاںجاوید لطیف نے کہا کہ جب مسلم لیگ ن حکومت میں آئی تو اس وقت بھی چیلنجز کا سامنا تھا اور دہشتگردی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ 13معاہدے ہوئے ہیں اور ان میں سے کوئی ایک بھی معاہدہ بتائیں کہ آئی ایم ایف پاکستان کی شرائط پر آیا ہو ، اب کہا جارہاہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہماری شرائط پر کیا جارہاہے ، عوام کے ساتھ جھوٹ نہ بولیں بلکہ جتنی قیمتی بڑھ گئی ہیں ، یہ آئی ایم ایف کی شرائط پر بڑھائی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب بتایا جائے کہ دوسو تجربہ کار لوگوں کی ٹیم کہاں ہے ؟ یہ بل جلانے اور سول نافرمانی کی تحریک چلانے کی باتیں کرتے رہے ہیں لیکن ہم یہ کام نہیں کررہے ، اب جب ہم چیختے اور چلاتے ہیں تو لوگوں کی چیخیں سن کر چلاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے چیئر مین پی اے سی شہباز شریف کو ہٹانے کی کوشش کی تو پھر حکومت بھی چار ووٹوں پرکھڑ ی ہے ، بات عد م اعتماد کی طرف بھی جا سکتی ہے ، با ت یہیں نہیں رکے گی ۔

مزید : قومی