عمران خان کی جگہ ہوتا تو یہ کام کبھی نہ کرتا ، شیخ رشیدکا حکومت سے بیزاری کا اظہار

عمران خان کی جگہ ہوتا تو یہ کام کبھی نہ کرتا ، شیخ رشیدکا حکومت سے بیزاری کا ...
عمران خان کی جگہ ہوتا تو یہ کام کبھی نہ کرتا ، شیخ رشیدکا حکومت سے بیزاری کا اظہار

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ اگر میں عمران خان کی جگہ ہوتا تو جو حالات تھے کبھی یہ حکومت نہ لیتا، راجہ ریاض اور ریاض فتیانہ مجھ سے نہیں وزیر اعظم سے گلہ کریں۔

دنیا نیو ز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اگر میں عمران کی جگہ ہوتا تو جو حالات تھے کبھی یہ حکومت نہ لیتا ، آئی ایم ایف کے پاس جانے سے پہلے ہی لوگوں کی چیخیں نکل گئی ہیں، شریف اورزرداری کی حکومت ختم ہوچکی ہے ، ان کی جانب سے ملک کا پیسہ لوٹا گیا ہے، شریف برادران کا دور لوٹ مار کا تھا ، عمران خان میری باتوں کا برا نہیں مانتے ،وزیر اعظم کی کوشش ہے کہ عوام پر بوجھ نہ پڑے اور اس وجہ سے وہ خود آئی ایم ایف کے پاس گئے، ہرحال میں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا ، عمران خان پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگا سکتا ، وزیر اعظم نے ملک کو معاشی مشکل سے نکالا ہے، موجود ہ معاشی مسائل کی ذمہ دار اپوزیشن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریلوے میں بہت بڑی کرپشن ہوئی ہے ، موجودہ حالات میں ریلوے کا پہیہ چلانا آسان نہیں تھا ، کابینہ کو کرتا ر پور سے گرداس پور تک ٹرین چلانے کی تجویز دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ راجہ ریاض اور ریاض فتیانہ مجھ سے نہیں وزیر اعظم سے گلہ کریں ، نعیم الحق نے کہا تھا کہ ریاض فتیانہ کی جگہ شیخ رشیدپی اے سی کے ممبر ہونگے، عمران خان پی اے سی کی رکنیت سے میرا نام واپس لے لیں تو مجھے اعتراض نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ فوج کا عمران خان پر بھرپور اعتماد ہے ، کرتار پور راہداری کا کریڈٹ آرمی چیف کوجاتا ہے ۔

مزید : قومی