عمران خان کے سعودی ولی عہد کے ساتھ کس نوعیت کے تعلقات قائم ہوچکے ہیں:شیخ رشید کا اہم انکشاف

عمران خان کے سعودی ولی عہد کے ساتھ کس نوعیت کے تعلقات قائم ہوچکے ہیں:شیخ رشید ...
عمران خان کے سعودی ولی عہد کے ساتھ کس نوعیت کے تعلقات قائم ہوچکے ہیں:شیخ رشید کا اہم انکشاف

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ سعودی ولی عہد کا دورہ تاریخی ہوگا اور ملک کو معاشی بحران سے نکالے گا ، سعودی ولی عہد سے عمران خان کے ذاتی تعلقات قائم ہوچکے ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سعودی ولی عہد کا دورہ تاریخی ہوگا اور ملک کو معاشی بحران سے نکالے گا ، سعودی ولی عہد سے عمران خان کے ذاتی تعلقات قائم ہوچکے ہیں، عمران خان کے عربوں سے تعلقات ملک کے مفاد میں استعمال ہونگے، عمران خان نے دوست ممالک سے رابطہ کرکے ملک کودیوالیہ ہونے سے بچایا، ان کی خارجہ پالیسی بڑی مضبوط ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں اکیلا آدمی ہوں مجھے 40ہزار گیس کا بل آیاہے ، گیس بلوں کی وجہ سے عوام پریشان ہیں، گیس کے معاملے پر وزیراعظم سے بات کی تھی، وہ میر ی بات کابرا نہیں مناتے ۔

مزید : قومی