”باتیں مان کر دیکھ لیں لیکن اپوزیشن ۔۔۔“، وزیر اعظم کے ترجمان نے شہباز شریف کے حوالے سے صورتحال واضح کردی

”باتیں مان کر دیکھ لیں لیکن اپوزیشن ۔۔۔“، وزیر اعظم کے ترجمان نے شہباز شریف ...
”باتیں مان کر دیکھ لیں لیکن اپوزیشن ۔۔۔“، وزیر اعظم کے ترجمان نے شہباز شریف کے حوالے سے صورتحال واضح کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے ترجمان افتخار درانی نے کہاہے کہ باتیں مان کر دیکھ لیں ، اپوزیشن پارلیمنٹ چلنے نہیں دینا چاہتی، اپوزیشن پارلیمنٹ کوچلنے نہیں دے رہی ، اس لئے کہا جارہاہے کہ شہباز شریف کوہٹا دیا جائے ۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے افتخار درانی نے کہا کہ چیئر مین پی اے سی پر تحریک انصاف میں دو موقف تھے ،شہباز شریف کوچیئر مین پی اے سی بننے دیں ا س پر اتفاق رائے ہوا تھا لیکن باتیں مان کر دیکھ لیں ، اپوزیشن پارلیمنٹ چلنے نہیں دینا چاہتی ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارلیمنٹ کوچلنے نہیں دے رہی ، اس لئے کہا جارہاہے کہ شہباز شریف کوہٹا دیا جائے ۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی آئی ایم ایف کی سربراہ سے سائیڈ لائن پر ملاقات ہوئی ، اپوزیشن کا ایک ہی موقف ہے کہ کچھ بھی ہو آئی ایم ایف کے پاس چلے جائیں ۔

مزید :

قومی -