حکومت نے شرمندگی سے بچنے کیلئے یہ کام کیاہے ، صوبائی وزیر کی تنقید
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر سعید غنی نے کہاہے کہ حکومت نے شرمندگی سے بچنے کیلئے عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا ہے ، ، تحریک انصاف سے پوچھا جائے کہ کیا ان کے پلان میں تین آئی جیز کے تبادلے کا ذکر تھا ؟
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”آف ڈی ریکارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ حکومت کے دعوے ہی ان کے گلے کو آرہے ہیں ، ڈالر مہنگا کیا ، بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھائیں ، حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس جانے سے پہلے ہی ان کی شرائط پر عمل کردیا ، شرمندگی سے بچنے کیلئے عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا گیاہے ۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جب اپوزیشن میں تھی تو خود کوفرشتہ سمجھتی تھی ، تحریک انصاف سے پوچھا جائے کہ کیا ان کے پلان میں تین آئی جیز کے تبادلے کا ذکر تھا ؟ انہوں نے کہا کہ سندھ میں اتنے لوگ پیپلز پارٹی کوووٹ دے رہے ہیں تو پیپلز پارٹی نے کچھ کام تو کیا ہوگا ؟