حکومت نے ایسی کوشش کی تو خود کش دھماکہ ہوگا ، طلال چودھری کھل کر سامنے آگئے

حکومت نے ایسی کوشش کی تو خود کش دھماکہ ہوگا ، طلال چودھری کھل کر سامنے آگئے
حکومت نے ایسی کوشش کی تو خود کش دھماکہ ہوگا ، طلال چودھری کھل کر سامنے آگئے

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنماطلال چودھری نے کہاہے کہ پارلیمنٹ نہیں چلے گی تو حکومت بھی نہیں چل پائے گی، اپوزیشن متحد ہوگی تو تحریک انصاف کو شہبازشریف کو ہٹانے کی جرات نہیں ہوگی ، شہبازشریف کو ہٹانے کی کوشش کی تو یہ خود کش دھماکہ ہو گا ۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ تحریک انصاف میں سب لوگ ہی کردار کے غازی ہیں ، ایسے لوگ بھی ہیں جو اپنی زبان کی کھاتے ہیں، شیخ رشید پارلیمانی روایات توڑ کر پبلک اکاﺅنٹس میں آناچاہتے ہیں تو آجائیں۔انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد پی اے سی میں ہی نہیں بلکہ باقی جگہوں پر بھی آسکتاہے اور اپوزیشن بھی عدم اعتماد کیلئے اپنا کردار ادا کرسکتی ہے ، تحریک انصاف کو پارلیمانی روایات کا علم ہی نہیں ہے ، پارلیمنٹ نہیں چلے گی تو حکومت بھی نہیں چل پائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن متحد ہوگی تو تحریک انصاف کو شہبازشریف کو ہٹانے کی جرات نہیں ہوگی ، شہبازشریف کو ہٹانے کی کوشش کی تو یہ خود کش دھماکہ ہو گا ، ہم نے جعلی وزیر اعظم کو قبول کیا ، اب ان کومزید عزت نہیں دے سکتے ، حکومت پارلیمانی نظام توڑ کر سب کوبھگانا چاہتی ہے ۔

مزید : قومی