طلال چوہدری نے وزیر اعظم کو ایسا خطاب دے دیا کہ عمران خان خود بھی سوچ میں پڑ جائیں گے

طلال چوہدری نے وزیر اعظم کو ایسا خطاب دے دیا کہ عمران خان خود بھی سوچ میں پڑ ...
طلال چوہدری نے وزیر اعظم کو ایسا خطاب دے دیا کہ عمران خان خود بھی سوچ میں پڑ جائیں گے

  



اسلام  آباد(ڈیلی  پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم  لیگ ن کے رہنما  طلال چوہدری نے کہا  ہے کہ ’’ہینڈسم آدمی‘‘ کا نواز شریف سے کوئی مقابلہ نہیں ،عمران  خان سیاست کا ’’ریلو کٹا ‘‘ ہے،حکومت بتائے مہنگائی کیوں ہوئی؟۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور عمران خان کا کیا جوڑ ہے؟کہاں  با حیا آدمی اور کہاں  بے حیائی کی بات  کرتے ہیں ،اس ہینڈسم آدمی  نے لوگوں  کو روٹی سے تنگ کر دیا ہے،اس ہینڈ سم آدمی نے اس ملک کی اکانومی کے ساتھ جو کیا  ہے مجھے بتائیں اس سے پہلے کس نے ایسا کیا ہے؟ اِس کا مقابلہ آپ اُس نواز شریف سے  کرتے ہیں جس نے  لوگوں کا چولہا جلایا ،عمران خان  اور نواز شریف کا تقابل کسی صورت نہیں  بنتا ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی گورننس  مکمل   ناکام ہو چکی ہے،حکومت  نےعوام کاجینامحال  کردیا ہے،حکومت مہنگائی اورمافیا کو کنٹرول کرنے میں مکمل  ناکام   ہو چکی ہے،عمران  خان سیاست کا ’’ریلو کٹا ‘‘ ہے،حکومت بتائے مہنگائی کیوں ہوئی؟۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد