حکومت اورمسلم لیگ ق میں صلح کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

حکومت اورمسلم لیگ ق میں صلح کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
حکومت اورمسلم لیگ ق میں صلح کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت اورمسلم لیگ ق میں صلح کی کہانی سامنے آگئی،دونوں جماعتوں میں صلح کیلئے کس نے اہم کردار اداکیا؟کس نے پرویزخٹک کو مسلم لیگ ق سے مذاکرات پر آمادہ کیا؟نجی ٹی وی نے بڑا دعویٰ کر دیا ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں  کہا ہے کہ  حکومت کے اہم اتحادی جس کو اپنا مخالف سمجھتے رہے وہی گورنر پنجاب  چودھری سرور مفاہمت کار نکلے،ذرائع کاکہناہےکہ گورنر پنجاب کاق لیگ کےتحفظات دورکرنےمیں اہم کردارہا،وفاقی وزیرپرویز خٹک اوراسد عمر بھی گورنر پنجاب کی تجویز پر ملاقات میں شریک ہوئے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چودھری سرور نے پرویز خٹک اوراسدعمر کو مذاکرات میں شریک ہونے کا مشورہ دیا تھا،گورنرپنجاب کے مشورے پر پرویز خٹک نے ق لیگ سے براہ راست رابطہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت کو ق لیگ کیساتھ معاہدے اوروعدوں پر عمل کا مشورہ بھی گورنرنے دیا۔اس سے قبل نجی ٹی وی کا کہنا تھا کہ حکومتی کمیٹی نےمسلم لیگ ق کےتمام مطالبات تسلیم کر لیے ہیں جس کے تحت مرکز اور پنجاب میں حلیف جماعت کو ترقیاتی فنڈز جلد جاری کردیے جائیں گے۔مسلم لیگ ق کے وزراء اپنی وزارتوں کے معاملات میں بااختیار ہوں گے، تاہم کسی بھی قابل اعتراض آفیسر کی تقرری پر تحریک انصاف اعتراض کرسکے گی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور