ڈبلیو ایچ او نے کرونا وائرس کو نیا نام دے دیا

ڈبلیو ایچ او نے کرونا وائرس کو نیا نام دے دیا
ڈبلیو ایچ او نے کرونا وائرس کو نیا نام دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جنیوا (ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے نوال کرونا وائرس 2019 کو نیا نام دے دیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل آف ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) ڈاکٹر ٹیڈ روز نے جنیوا میں بلائی گئی ایک پریس کانفرنس کے دوران کرونا وائرس کے حوالے سے تفصیلی طور پر دنیا کو آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او، او آئی ای اینیمل ہیلتھ اور ایف اے او نے مل کر کرونا وائرس کا نیا نام تجویز کیا ہے جو کسی مخصوص خطے ، کسی جانور یا کسی شخص کو ظاہر نہیں کرتا ، اس نئے نام کے ہجے آسان ہیں اور یہ بیماری سے زیادہ مطابقت رکھتا ہے۔
ڈاکٹر ٹیڈ روز نے بتایا کہ نووال کرونا وائرس کا نیا نام کووِڈ 19- رکھا گیا ہے ، انہوں نے اس نئے نام کے ہجے کچھ اس طرح ادا کیے (C-O-V-I-D hyphen one nine – COVID-19)