پھاٹک پر ٹرین کی زد میں آکر ماں نے کم سن بچے کے ہمراہ خودکشی کرلی

پھاٹک پر ٹرین کی زد میں آکر ماں نے کم سن بچے کے ہمراہ خودکشی کرلی
 پھاٹک پر ٹرین کی زد میں آکر ماں نے کم سن بچے کے ہمراہ خودکشی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی  پاکستان  آن لائن) تھانہ نصیر آباد کے علاقے مکہ کالونی گلبرگ میں پھاٹک پر ٹرین کی زد میں آکر ماں نے کم سن  بچے کے ہمراہ خودکشی کرلی، خاتون  کی شناخت روبینہ اور بچے کی ڈیڑھ سالہ آیان کے نام سے ہوئی،پولیس کے مطابق معاملہ بظاہر خودکشی ہے، تحقیقات کے بعد اصل حقائق سامنے لائے جائیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق مبینہ گھریلو جھگڑا پر خودکشی کا واقع، نصیرآباد کے علاقے میں خاتون اپنے ڈیڑھ سالہ بچے کے ہمراہ ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی، جاں بحق خاتون کی شناخت روبینہ جبکہ بچے کی شناخت ایان کے نام سے ہوئی جو مکہ کالونی کے ہی رہائشی تھے، جاں بحق خاتون کے خاوند کے مطابق کرائے کی وجہ سے ان کی معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد معاملات ٹھیک ہوگئے تھے۔عینی شاہدین کے مطابق حادثے سے قبل خاتون بچے کو ہمراہ لیے کچھ دیر تک پٹری پر کھڑی رہی، جس کے بعد ٹرین کی ٹکر سے دونوں جاں بحق ہو گئے پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانون کے مطابق کاروائی کا آغاز کر دیا پولیس کے مطابق بظاہر معاملہ خودکشی معلوم ہو رہا ہے البتہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔