کٹھ پتلی حکومت کی طرف سے مہنگائی میں کمی کااعلان پانی کابلبلاثابت ہوگا: سینیٹرروبینہ خالد

کٹھ پتلی حکومت کی طرف سے مہنگائی میں کمی کااعلان پانی کابلبلاثابت ہوگا: ...
کٹھ پتلی حکومت کی طرف سے مہنگائی میں کمی کااعلان پانی کابلبلاثابت ہوگا: سینیٹرروبینہ خالد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹرروبینہ خالد نے کہاہے کہ کٹھ پتلی حکومت کی طرف سے مہنگائی میں کمی کااعلان بھی پانی کابلبلاثابت ہوگا ، موجودہ حکومت اپنے انتخابی منشور تبدیلی اور عوام سے کئے گئے وعدوں کوایفانہ کرسکی وہ مہنگائی میں خاک کمی لائے گی؟ حکمران آج بھی محلات کی چاردیواری میں بیٹھ کر اورمرسڈیزمیں گھوم رہے ہیں جنہیں غریب عوام کی مشکلات کاکوئی احساس نہیں۔

نجی  ٹی  وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے عوام کا سواارب روپیہ کرپشن زدہ منصوبے بی آرٹی کی نذرکردیاہے، بغیرمنصوبہ بندی کے اس منصوبے نے تاجروں کا کاروبارٹھپ اور صوبے کی ترقی کا پہیہ جام کردیاہے۔سینیٹرروبینہ خالد نے وفاقی حکومت کی طرف سے مہنگائی میں کمی کے اعلان کوعوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہاکہ ملک کی تاریخ کی نالائق حکومت اپنی نااہلی چھپانے او رسوشل میڈیا کیلئے مواد پیداکرنے کیلئے روز کوئی نہ کوئی شوشہ چھوڑدیتی ہے،یوٹیلٹی سٹورزمیں جہاں اشیائے خوردونوش دستیاب نہیں ہوتیں وہاں سستی اشیاء کیسے عوام کومل سکتی ہیں؟ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلندترین سطح تک پہنچ چکی ہے، جس نے غریب عوام کی کمرتوڑکررکھ دی ہے ،پاکستان پیپلزپارٹی موجودہ صورتحال کو تشویش کی نظرسے دیکھ رہی ہے، پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے اور قوم کو خوشحال رکھنے کیلئے پارٹی ہرسطح پر عوام کی آوازبنے گی۔