اگر حکومت نے یہ کام نہ کیا تو ایک گھنٹے میں ختم ہو جائے گی،سینئر صحافی سلیم بخاری نے بڑا دعویٰ کر دیا

اگر حکومت نے یہ کام نہ کیا تو ایک گھنٹے میں ختم ہو جائے گی،سینئر صحافی سلیم ...
اگر حکومت نے یہ کام نہ کیا تو ایک گھنٹے میں ختم ہو جائے گی،سینئر صحافی سلیم بخاری نے بڑا دعویٰ کر دیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی اور تجزیہ کار سلیم بخاری نے کہا ہے کہ ڈیڑھ سال پہلے موجودہ حکومت جہاں کھڑی تھی آج بھی وہیں کھڑی ہے،حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے،حکومت کے پاس قابل افراد ہی نہیں ہیں کوئی دوست ہے تو کوئی جاننے والا،اگر حکومت نے اپنے اتحادیوں کے مطالبات نہ پورے کیے تو حکومت ایک گھنٹے میں ہی ختم ہو جائے گی۔

نجی  ٹی وی کے پروگرام میں  گفتگو کرتے ہوئے سلیم بخاری نے کہا کہ اس حکومت نے آنے کے بعد بہت کمال کا کام یہ کیا ہے کہ وہ گزشتہ حکومتوں کی برائیاں کرنے سے فارغ ہی نہیں ہو رہی جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک دفعہ کہہ دیا تھا کہ ہم حکومت کے ساتھ ہیں تو اس کے بعد سے پی ٹی آئی حکومت آج تک گورننس کو بہتر نہیں کر سکی، ڈیڑھ سال پہلے موجودہ حکومت جہاں کھڑی تھی آج بھی وہیں کھڑی ہے،حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے،حکومت کے پاس قابل افراد ہی نہیں ہیں کوئی دوست ہے تو کوئی جاننے والا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے تبدیلی کی امید تھی لیکن جب انہوں نے فصلی بٹیرے جمع کرنا شروع کیے تو ساری امیدیں دم توڑنا شروع ہو گئیں، اب حکومت 11 اتحادیوں کے سہارے کھڑی ہے جو کوئی کام بھی نہیں کر رہی،اگر حکومت نے اپنے اتحادیوں کے مطالبات نہ پورے کیے تو حکومت ایک گھنٹے میں ہی ختم ہو جائے گی اور یہ انتہائی خطرناک صورتحال ہے،حکومت میں آنے کے بعد پی ٹی آئی اپنے ایجنڈے پر رہی ہی نہیں ہے،پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات ان کے کفن میں آخری کیل ٹھونکیں گے، حکومت کے اپنے ہی بلوں کی مخالفت ایوان میں حکومتی اراکین ہی کر رہے ہیں وہ خود کسی ایک نقطہ پر موجود نہیں ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور