وزیر اعظم کی طرف سے 15ارب کی سبسڈی بڑا ریلیف ہے،اعجاز چودھری

وزیر اعظم کی طرف سے 15ارب کی سبسڈی بڑا ریلیف ہے،اعجاز چودھری

  



لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے 15 ار ب روپے کی سبسڈی عام آدمی کے بڑا ریلیف ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت کو غریب عوام کا احساس ہے عام آدمی کو مکمل ریلیف تک حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی۔ عوام کو مافیا کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دیں گے۔ مصنوعی مہنگائی کرنے والے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عوام کو لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ حکومت کی معاشی ٹیم کی محنت سے ملک میں معاشی استحکام آیاہے۔ گندم، آٹا اور چینی کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کا ہر قیمت پر محاسبہ ہوگا۔ حکومت مصنوعی مہنگائی مافیا کے ساتھ سختی سے نمٹے گی۔ حکومتی اقدامات سے جلد مہنگائی پر قابو پا لیں گے۔پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لئے اقدامات کو یقینی بنائے گی۔ عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کے لئے حکومت نے مختلف منصوبے شروع کئے۔ صحت کارڈ، کفالت، کامیاب نوجوان، ہنرمند سمیت دیگر احساس پروگرا موں سے کروڑوں عوام مستفید ہو نگے۔ احتسا ب کا عمل جاری رہے گا۔ ملک کو لوٹنے والے بچ نہیں پائیں گے۔ان خیالات کا اظہار اعجازاحمدچوہدری کا گجرات اور گوجرانوالہ کے تنظیمی دورے کے موقع پر پارٹی عہدیداروں اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایم پی اے و ضلعی صدر گجرات سلیم سرور جوڑا، ایم پی اے چوہدری لیاقت، جنرل سیکرٹری مبین حیات، سٹی صدر علیم اللہ وڑائچ، ضلعی صدر گوجرانوالہ رانا ساجد علی خاں، جنرل سیکرٹری نعمان چٹھہ، سٹی صدر جواد حسن منج، جنرل سیکرٹری رضوان اسلم بٹ سمیت دیگر عہدیداران اور کارکنان موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1