کرپٹ اپوزیشن کی ترجمان عوام کو گمراہ کر رہی ہیں،مسرت جمشید

کرپٹ اپوزیشن کی ترجمان عوام کو گمراہ کر رہی ہیں،مسرت جمشید

  



 لاہور (لیڈی رپورٹر)کرپٹ اپوزیشن کی ترجمان ہمہ وقت پراپیگنڈا کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوششوں میں لگی ہیں - عوام کو ریلیف دینے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے تاریخی سبسڈی پیکج کا اعلان کیا جس کو ہر حلقے کی جانب سے سراہا گیاتاہم بدقسمتی سے کرپٹ اپوزیشن کی ترجمان عوامی فلاح کیلئے اٹھائے گئے ہر اقدام پر غمگین ہوتی ہیں اور انہیں اپنا دن رات کا پراپیگنڈا فیل ہوتا دکھائی دیتا ہے ان خیالات کا اظہار ترجمان حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے کیا-انہوں نے کہا کہ اپوزیشن قیادت تعصب کی عینک اتار کر دیکھے تو انہیں پاکستان ترقی کرتا دکھائی دے گا - مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوشش کرنے والوں سے آڑے ہاتھوں سے نمٹا گیا-وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے سخت ایکشن لیتے ہوئے فلور ملوں کو کروڑوں روپے کے جرمانے کئے گئے-انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور ان کے حواریوں نے قومی خزانے کو بیدردی سے لوٹا اور عوام کے نام پر اپنی جیبیں بھری گئیں اس لئے آج لیگی رہنماؤں کو ریلیف کیلئے دی جانے والی سبسڈی بھی ڈکیتی نظر آرہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1