عقیدہ ختم نبوتؐ کے تحفظ کیلئے شعور بیدار کرنا ہو گا،علماء

عقیدہ ختم نبوتؐ کے تحفظ کیلئے شعور بیدار کرنا ہو گا،علماء

  



  

لاہور(پ ر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکر ٹری اطلاعات مولانا عزیز الرحمن ثا نی، ضلع لاہور کے سیکرٹری جنرل مولانا علیم الدین شاکر، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا خالدمحمود، پیررضوان نفیس ودیگر علماء نے مختلف مدارس میں علماء اورطلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے عوام میں شعور بیدار کرنا ضروری ہے قادیانی آئے روز نئے طریقوں سے عوام الناس کو گمراہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ہمیں اپنے مسلمان بھائیوں کے ایمانوں کو بچانا ہے اور قادیانیوں کو دعوت اسلام دینی ہے تاکہ وہ بھی جنت کے حق دار بن سکیں۔عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ مجلس ختم نبوت کا ہی طرہ امتیاز ہے ختم نبوت کا تحفظ ایک عظیم مشن ہے جس پر کام کر نے والوں کیلئے جنت کی بشار ت ہے۔ مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ فتنہ قادیانیت نے بھیانک کردار ادا کرتے ہو ئے انگریز سامراج کے اشارے پر نبی رحمت سید الاولین و الآخرین حضرت محمد مصطفیﷺ کے مقابلہ میں مسیلمہ پنجاب مرزا غلام قادیانی کو کھڑا کیا اس طرح اس نے منصب نبوت و رسالت پر ڈاکہ ڈال کر اس فتنے کی بنیاد رکھ کر نیا فتنہ کھڑا کیا جس کے خلاف تمام مسلمان کام کر رہے ہیں اس فتنہ کو یہود ہنود اور حکومتی صفوں میں چھپے ہو ئے قادیانی اور کچھ مفاد پرست طبقہ سپورٹ کر رہاہے اگر وہ آج ان کی سرپرستی چھوڑ دیں تو یہ انگریز سامراج کا لگا یا ہو ا پو دا زمین بوس ہو سکتا ہے۔ علماء نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے سرکردہ علماء کرام اور مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ا س عظیم و مقدس مشن تحفظ ختم نبوت کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر مشترکہ جدو جہد کا آغاز کریں جو کہ وقت کا اہم تقاضا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1