پرنسپل گریڈ کی 341پوسٹوں پر فوری تعیناتیاں کی جائیں،رانا لیاقت

پرنسپل گریڈ کی 341پوسٹوں پر فوری تعیناتیاں کی جائیں،رانا لیاقت

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکز ی جنرل سیکرٹر ی رانا لیاقت علی نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم سکولز پنجاب میں اس وقت 14 ایلیمنٹری کالجز کے پرنسپل سمیت ٹیچرز ٹریننگ کالجزلاہور، قصور، شرقپور، گجرات، ڈیرہ غازیخان، ملتان، خوشاب، سرگودھا کے علاوہ 17ڈویژنل ڈائریکٹرز ایلیمینٹری و سیکنڈری سمیت ہائی و ہائر سیکنڈری سکولز میں پرنسپل کی گریڈ 20 کی 341 پوسٹیں عرصہ دراز سے خالی پڑی ہیں اور گریڈ 20 میں پروموٹ ہوئے سینئر اساتذہ کو تقریباً چار ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے،گریڈ 20 میں پروموٹ ہونے والے پرنسپلز کو ان خالی 341 پوسٹوں پر فی الفورایڈجسٹ کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1