حکومتی پالیسیوں سے عوام اذیت کا شکار ہیں،عمران گورایہ

حکومتی پالیسیوں سے عوام اذیت کا شکار ہیں،عمران گورایہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  
لاہور(پ ر) مسلم لیگ ن لاہور کے سیکرٹری اطلاعات و حمزہ شہباز کے میڈیا ایڈوائزر عمران گورایہ نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے عوام اذیت اور ذلت کا شکار ہے،حکومت کی تبدیلی کی ہوا طوفان بننے والی ہے، آئی ایم ایف سے ہدایات لینے والے حکمران پاکستان کو ریاست مدینہ نہیں بنا سکتے۔ حکومت عوام کو ریلیف نہیں تکلیف دے رہی ہے، حکمرانوں کے نالائق ٹولے کو الزام تراشی اور انتقام کے سوا کچھ نہیں آتا،یہ سلیکٹڈ ٹولہ تبدیلی نہیں ملک میں تباہی لارہا ہے۔ انہوں نے گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نا اہلوں کا ٹولہ بتائے کہ ڈیڑھ سال میں عوام کا کون سا مسئلہ حل ہوا ہے۔ ملک کی جڑیں کھوکھلی کرنے والے قومی مجرم ہیں۔ حکومت نے ملک کی خود مختاری آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دی ہے۔ حکومت کی تمام تر پالیسیاں ناکام ہو چکی ہیں۔